عمران خان نے اپنی قسمت کی لکیر خود بنائی:فواد چودھری

عمران خان نے اپنی قسمت کی لکیر خود بنائی:فواد چودھری
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی قسمت کی لکیر خود بنائی۔


وزیراطلاعات فواد چودھری کا اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی محنت کی وجہ سے برسر اقتدار آئی۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان ایک نظریہ بن کر ابھرے ہیں۔


فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے اقتدار چھوڑا تو ملک کا قرضہ 6 ہزار کروڑ تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے اقتدار میں یہ قرضہ 13 ہزار کروڑ تک پہنچا دیا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اقتدار سے علیحدہ ہوئی تو قرضہ 28 ہزار کروڑ تھا۔


وزیراطلاعات نے کہا کہ ملک شدید بحران سے گزر رہا ہے، عام آدمی کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، ایسی صورتحال میں حکمران کیسے پرتعیش زندگی گزار لیں۔