چترال میں 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار ہو گئے

چترال میں 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار ہو گئے
دو برطانوی کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر کے پشاور منتقل کر لیا گیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

چترال: چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما چترال کے دورافتادہ علاقے بروغل میں کھویو نامی پہاڑ پر مہم جوئی کے دوران 30 میٹر کی اونچائی سے گر کر زخمی ہوئے۔


ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عرفان الدین کے مطابق  2 برطانوی کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر کے پشاور منتقل کر لیا گیا ہے۔ باقی 3 غیر ملکی کوہ پیما کو صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن کو ملتوی کرنا پڑا۔