کشمیریوں پر ظلم، راہول گاندھی نے مودی سرکار کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیئے

کشمیریوں پر ظلم، راہول گاندھی نے مودی سرکار کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیئے

 دبئی: کشمیریوں پر ظلم، بھارت میں مودی سرکار کیخلاف آوازیں بلند ہونے لگیں۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیئے۔ دبئی میں تقریر کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے بھارت کو سیاسی مفادات کیلئے مذہب، ذات پات اور امیر غریب کی بنیادوں پر تقسیم کر دیا ہے۔

دوسری جانب این ڈی ٹی وی کے سینئر صحافی نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پول کھول دیا، رویش کمار نے کہا بھارتی میڈیا غلط خبریں دے کر عوام کو اکسانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تقریب میں گفتگو کے دوران بولے بھارت میں رہنے والوں سے محبت بہت ضروری ہے۔ 4 دن خود کو کمرے میں بند کرکے سوچیں مقبوضہ وادی میں کشمیری کیسے ظلم برداشت کر رہے ہیں۔