اسلامی ممالک کا مشترکہ چینل اسلامو فوبیا کا مقابلہ بھی کرے گا: عمران خان

اسلامی ممالک کا مشترکہ چینل اسلامو فوبیا کا مقابلہ بھی کرے گا: عمران خان

 اسلام آباد: پاکستان، ملائیشیا اور ترکی کا مشترکہ انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ،

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا ہم نے میٹنگ میں بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینل کے ذریعے مسلمانوں کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا، ٹی وی چینل اسلامو فوبیا کا مقابلہ بھی کرے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان میر پور آزاد کشمیر کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے،

وزیر اعظم ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کریں گے، وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے، چیئرمین این ڈی ایم اے وزیراعظم کو زلزلے سے متعلق بریفنگ بھی دیں گے۔