مریم نواز نے گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

مریم نواز نے گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ میری گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہائی کا حکم دے، مریم نواز۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: مریم نواز نے نیب کے ذریعے گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ مریم نواز کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ نیب نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے گرفتار کیا ہے۔

نیب کو اب تک کی تحقیقات میں ایک بهی ثبوت نہیں ملا اور بغیر کسی ثبوت کے کسی پاکستانی کو قید رکهنا غیر آئینی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ میری گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہائی کا حکم دے۔ عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرنے کا حکم جاری کرے۔