وزیراعظم کی میر پور آزاد کشمیر آمد، ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت

وزیراعظم کی میر پور آزاد کشمیر آمد، ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت
زلزلہ متاثرین کے لئے ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے، وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

میرپور: وزیراعظم عمران خان میر پور آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔


وزیراعظم عمران خان کو آزاد کشمیر میں زلزلے سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے حوالے سے اقدامات اور بحالی کیلئے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور، چیئرمین این ڈی ایم اے بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا اقوام متحدہ میں تھا تو زلزلے کا علم ہوا اور مجھے بہت افسوس ہوا۔ فوری طور پر یہاں کا دورہ کرنا چاہتا تھا مگر امریکہ سے واپسی میں تاخیر ہوئی۔ جانی و مالی نقصان اٹھانے والوں کا دکھ محسوس کر سکتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ایک پیکیج تشکیل دے رہی ہے۔ زلزلہ متاثرین کے لئے ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔