ماروتی سوزوکی انڈیا نے اپنی نئی گاڑی ’ایس پریسو‘ متعارف کرادی،قیمت 3لاکھ 69 ہزار روپے

ماروتی سوزوکی انڈیا نے اپنی نئی گاڑی ’ایس پریسو‘ متعارف کرادی،قیمت 3لاکھ 69 ہزار روپے

نئی دہلی: ماروتی سوزوکی انڈیا نے اپنی نئی گاڑی ’ایس پریسو‘ متعارف کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس ’منی ایس یو وی‘ کے دو ورڑن لانچ کیے گئے ہیں جن کی قیمتیں تین لاکھ 69 ہزار اور چار لاکھ 49 ہزار بھارتی روپے مقرر کی گئی ہیں۔


ماروتی سوزوکی کے مطابق اس گاڑی کو مکمل طور پر بھارت ہی میں تیار کیا گیا ہے اور اس سے قبل یہ گاڑی کولمبو، منیلا، کیپ ٹاؤن اور پانامہ جیسی مارکٹوں میں مقبول رہی ہے۔گاڑی کے دو ورڑنز میں سے ایک مینوئل جبکہ دوسرا آٹو میٹک گیئر لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

cbd7a88964bc777b136d42ab2a5db3be

ایک طرف بھارت میں جدید اور سستی گاڑیاں متعارف کرائی جارہی ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان میں ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔کچھ روز قبل پاک سوزوکی نے پہلے سے ہی مہنگی ایس یو وی ویٹارا کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھادی۔

کمپنی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اکتوبر 2019 سے ویٹارا 56 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگی۔قیمت بڑھانے کی سوزوکی نے کوئی وجہ بیان نہیں کی تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ عرصے میں کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

سوزوکی ویٹارا کی کچھ عرصہ قبل قیمت 42 لاکھ 95 ہزار تھے جسے گزشتہ ماہ بڑھا کر 49 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا تھا۔