کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب، پاکستان کا من موہن سنگھ کو مدعو کرنیکا فیصلہ

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب، پاکستان کا من موہن سنگھ کو مدعو کرنیکا فیصلہ
کیپشن: من موہن سنگھ کو تحریری طور پر بھی دعوت نامہ بھجوایا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ انڈین میڈیا

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتار پور راہداری ایک اہم منصوبہ ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی اس میں ذاتی دلچسپی ہے چنانچہ پاکستان نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کو اس میں مدعو کریں گے۔

وزیر خارجہ کے مطابق یہ من موہن سنگھ کا دھرم بھی ہے وہ سکھ کمیونٹی کی نمائندگی بھی کرتے ہیں۔"میں بطور وزیر خارجہ پاکستان سردار من موہن سنگھ صاحب کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس افتتاحی تقریب میں تشریف لائیں۔"

انہوں نے کہا کہ من موہن سنگھ کو تحریری طور پر بھی دعوت نامہ بھجوایا جا رہا ہے۔شاہ محمود قریشی نے سکھ کمیونٹی کو بھی دعوت دی کہ وہ بھی اس تقریب میں شرکت کیلئے تشریف لائیں اور بابا گرو ناننک کے 550 ویں دن کی خوشیوں میں شامل ہوں۔

خیال رہے کہ پاکستان بابا گرونانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے