اب حکومت سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا :بلاول بھٹو

اب حکومت سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا :بلاول بھٹو

راولپنڈی :اڈیالہ جیل کے باہر بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ،اب کٹھ پتلی حکومت سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا پیپلزپارٹی ڈیل پر لعنت بھیجتی ہے ،اگر ڈیل کا کوئی پروگرام ہوتا تو اس سے قبل آصف زرداری ساڑھے گیارہ سال جیل میں نہ گزارتے ،آصف زرداری سارے کیسز میں باعزت بری ہوئے ،سابق صدر کیساتھ یہ سلوک کیا جا سکتا ہے تو کیا عام آدمی کو انصاف مل سکتا ہے ؟بغیر ثبوت اور شواہد کو بھی حراست میں لیا جا سکتا ہے ،صدر زرداری نے کارکنوں کے لئے اب بھی ڈٹے رہنے کا پیغام بھیجا ہے ۔

انہوں نے کہا عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ،پیپلزپارٹی کی جمہوری جدو جہد جاری رہے گی ،اب کٹھ پتلی سے مقابلہ کرنے کا وقت آگیا ہے ،پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر امیروں کو نہیں غریبوں کو خوش کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرے گی ،عوام نے دیکھ لیا نیازی کا دعویٰ اور وعدہ جھوٹا نکلا ،یہ حکومت دھاندلی کر کے مسلط کی گئی ،عوام کو بتا رہے ہیں حکومت کس طرح ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ،پیپلزپارٹی دیگر جماعتوں سے رابطے میں ہے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا ہم مسلم نواز سمیت باقی جماعتوں سے بھی ملے گی ،ہم نہ ڈیل کر سکتے ہیں نہ ڈیل چاہتے ہیں ،پیپلزپارٹی ڈیل پر لعنت بھیجتی ہے ،بلاول نے کہا میں مولانا سے مل رہا ہوں ہم ایک درمیانی راستہ ڈھونڈ سکتے ہیں ،اگر میرے صوبے پر ایک غیر آئینی حملہ ہوا تو ایک زبردست مہم چلائیں گے ۔