دوسرے ون ڈ ے میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 306رنز کا ہدف دیدیا

دوسرے ون ڈ ے میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 306رنز کا ہدف دیدیا

پہلی اننگز کا اختتام ,پاکستان کی جارحانہ بیٹنگ

دوسرے ون ڈ ے میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 306رنز کا ہدف دیدیا

کراچی: پاک سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے 306رنز کا ہدف دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 115رنز بنا کر نمایاں سکور کیے ،انہوں نے اپنے کیر ئیر کی 11ویں سنچری سکو ر کی ،پاکستان کی طرف سے فخرزمان نے 54،حارث سہیل 40افتخار احمد 32اور امام الحق 31رنز بنا کر نمایاں رہے ،پاکستان نے 6وکٹ کے نقصان پر 305رنز سکور کیے ۔

سری لنکا کی طرف سے ڈی سلو ا نے دوکھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ کمارا اور اوڈانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔