امریکی  انتخابات:پہلا صدارتی مباحثہ،جوبائیڈن نے ٹرمپ کو کورونا  سےاموات کا ذمہ دار قرار دیدیا

امریکی  انتخابات:پہلا صدارتی مباحثہ،جوبائیڈن نے ٹرمپ کو کورونا  سےاموات کا ذمہ دار قرار دیدیا

اوہائیو:امریکہ میں پہلا صدارتی مباحثہ،ٹرمپ ار جوبائیڈن آمنے سامنے جبکہ جوبائیڈن نے کوروناوباسےاموات کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان ریاست اوہائیو میں مباحثہ ہوا جس میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سےہیلتھ کیئرکےمعاملےپرسوالات ہوئے  جبکہ پہلے مباحثے کےلیے دونوں امیدواروں  کے درمیان 6 موضوعات کا انتخاب کیا گیا۔کورونا،معیشت،نسلی امتیازاورسپریم کورٹ سےمتعلق معاملات بحث کاایجنڈا رہے۔صدر ٹرمپ سے سپریم کورٹ میں جج کی نامزدگی پر سوالات بھی ہوئے ۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے سپریم کورٹ کےجج کی نامزدگی کا پورا اختیار ہے،ایمی بیریٹ بہترین جج ثابت ہوں گی،الیکشن میں کامیاب ہواتوامریکاکوآگےلےکرجائیں گے،امریکیوں کوحق ہےوہ کسےاپناصدرمنتخب کرتے ہیں،3نہیں،4سال کےلیےصدرمنتخب ہواہوں،مجھےاختیارہے۔


ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کوروناسےمتعلق ہمارےاقدامات سےہرامریکی مطمئن ہے،کوروناسےنمٹنےکےلیےبہترین اقدامات کیے،چین،بھارت اورروس کوروناسےاموات کی صحیح تعدادنہیں بتارہے،امریکیوں کی بڑی تعدادبنیادی صحت کی سہولیات سےمحروم ہے جبکہ اوبامہ کیئرایک تباہی ہے،اسےکتناہی اچھےطورپرچلالیں۔


جوبائیڈن نے اس موقع پر کہا کہ ڈونلڈٹرمپ کومعلوم ہےکہ میری کیاتجاویزہیں؟امریکیوں کی بڑی تعدادصحت کی بنیادی سہولتوں سےمحروم ہے جبکہ امریکی عوام کوووٹ میں حصہ لیناچاہیے۔