دو مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق، 3شدید زخمی

دو مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق، 3شدید زخمی

دینہ،سرگودھا:دو مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دینہ میں ترکی ٹول پلازہ کے قریب گھی سے بھرا مزدا الٹنے سے گھی سڑک پر پھیل گیا، سلپ ہونے کے باعث 2ٹرک آپس میں ٹکرانے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے،ریسکیو اہلکاروں نے ٹرک کی باڈی کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔

دوسری جانب سرگودھا کے نواحی گاؤں 133جنوبی کے قریب  ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 2 دوستوں کو کچل دیا ، دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔