کیپٹن(ر)صفدر اور رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت میں 6اکتوبر تک توسیع

کیپٹن(ر)صفدر اور رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت میں 6اکتوبر تک توسیع

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت نے کیپٹن(ر)صفدر اور رانا  ثناء اللہ  سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی درخواست ضمانتوں میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب آفس میں مریم نواز کی پیشی کے موقع لیگی کارکنان کی ضمانتوں کا معاملہ ،انسداد دہشت گردی عدالت میں کیپٹن صفدر،رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنماء کی عبوری درخواست ضمانتوں پر  سماعت  ہوئی،عدالت نے مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی درخواست ضمانتوں میں 6اکتوبر تک توسیع کر دی عدالت میں رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر حاضری کے لیے پیش ہوئے ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس پر سماعت کی،تھانہ چوہنگ کے تفتیشی افسر کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی ۔ کیپٹن صفدر اور رانا ثناءاللہ کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ اور ہارون بھٹہ نے دلائل پیش کیے۔

اس موقع پر تفتیشی افسر  نے عدالت کو بتایا کہ کیپٹن صفدر پر ہنگامہ آرائی اور اشتعال انگیزی کرانے کا الزام عائد ہے، ملزم کیپٹن صفدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر پولیس پر پتھراؤ کرانے اور کارکنان کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ہے۔ جس پر ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے کہا کہ چوہنگ پولیس نے نیب آفس پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے۔

کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ میں اپنی بیوی مریم صفدر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گیا تھا، ہم پر بے بنیاد انسداددہشت گردی کا پرچہ درج کر دیا۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔