2011ورلڈ کپ سیمی فائنل،آفریدی کے مصباح بارے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

2011ورلڈ کپ سیمی فائنل،آفریدی کے مصباح بارے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور:شاہد آفریدی کے مصباح الحق کے بارے بیان نے9سال بعد نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے ۔

تفصیلات کےمطابق سابق ٹی 20کپتان شاہد آفریدی نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق  نے  سست بیٹنگ کر کے 2011 ورلڈ  کپ سیمی   فائنل میں بھارت کو شکست دینے کا بہترین موقع گنوایا۔


آفریدی نے کہا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان نے کبھی بھارت کو شکست نہیں دی ، 2011 سیمی   فائنل میں اچھا موقع تھا   جوکہ     مصباح الحق کی سلو بیٹنگ کے باعث ضائع ہوگیا۔


یاد رہے کہ 261رنز کے تعاقب میں   پاکستانی   ٹیم 231 رنز بناکر آل آئوٹ ہو گئی تھی ،میچ میں مصباح الحق نے 76 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ تجربہ کار یونس خان نے 32 گیندوں پر صرف 13رنز بنائے تھے اور کپتان شاہد آفریدی 19رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔