منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس،شاہد خاقان عباسی نیب میں پیش ہوگئے

منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعیناتی کیس،شاہد خاقان عباسی نیب میں پیش ہوگئے

راولپنڈی: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب  میں  پیش ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی تعیناتی کے متعلق کیس میں نیب کی جانب سے طلب کئے گئے شاہد خاقان عباسی قومی احتساب بیورو آفس پہنچ گئے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کو تعیناتی کا تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی تلقین کی گئی تھی۔ مذکورہ کیس میں ان کا باقاعدہ طور پر بیان ریکارڈ کیا جارہاہے ہے۔


ایم ڈی منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن خالد ساجد کھوکھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری چل رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی خالد ساجد کھوکھر کی تعیناتی کے حوالے سے نیب راولپنڈی بیورو میں بیان قلمبند کرائیں گے۔


شاہد خاقان عباسی کو اختیارات کے غلط استعمال پر نوٹس بھیجا گیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شہبازشریف کو گرفتار کیا گیا ہے توشاید مجھے بھی حراست میں لے لیں۔

شاہد خاقان عباسی پر شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کرنے کا بھی الزام ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شیخ عمران الحق کو پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرنے کے ریفرنس میں نامزد کیا ہے۔