حکومت کا پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا،حکومت کا قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سےاعلان کردیاہے۔

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 40پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔قیمتوں کا اعلان اگلے 15دن کیلئے کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔اوگرا کی جانب سے حکومت کو بھجوائی گئی تجاویز میں کہا گیا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد فی لٹر کمی کی جائے۔

اوگرا نے سفارش کی ہے کہ پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔ اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے تک فی لٹرکمی کی تجویز دی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا گیا اور وزارت خزانہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی اعلان آج کیا۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی اٹھانوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے جس پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔

گزشتہ ہفتے نیپرا نے بجلی کی قیمت ایک روپے 62 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس سے صارفین پر165 ارب کا اضافی بوجھ پڑا۔

نیپرا نے24ستمبر کو مالی سال 2020 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 73 ارب اور تیسری سہ ماہی کا 91 ارب 80 کروڑ کا اضافی بوجھ  ڈالنے کی منظوری دی تھی۔