پی ٹی آئی کے سندھ میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا

 پی ٹی آئی کے سندھ میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا

کراچی:پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے استعفیٰ دیدیا۔

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کی بہ طور اپوزیشن لیڈر کارکردگی بہتر نہیں تھی جس پر ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔

ذرائع  نے بتایا کہ فردوس شمیم نقوی کے متنازع بیانات سے بھی مسائل پیدا ہوئے، کچھ ایم پی ایز کو فردوس شمیم نقوی سے سخت رویے کی بھی شکایات تھیں، اور ان سے استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے طلب کیاگیا  تھا۔ذرائع کے مطابق فردوس شمیم کے استعفے کے بعد دوسرے رکن اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا۔