آرمینیا پر آذربائیجان کی فورسز کے تابڑ توڑ حملے، بھاری جانی نقصان

آرمینیا پر آذربائیجان کی فورسز کے تابڑ توڑ حملے، بھاری جانی نقصان

آذربائیجان کی اپنے مقبوضہ علاقے 'نگورنو-کاراباخ' کو آرمینیا کے قبضے سے چھڑوانے کے لیے کامیابی سے پیش قدمی جاری۔ آرمینیا کی اشتعال انگیزی کے جواب میں آذربائیجان کی فوج نے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ آرمینیا کے 2 ہزار سے زائد فوجی مارے گئے۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے جنگ بندی کا مطالبہ اور مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

نگورنو-کاراباخ پر قابض ہونے کے خواب دیکھنے والے آرمینیا پر آذربائیجان کی فورسز کے تابڑ توڑ حملے، علاقے میں اشتعال انگیز کاروائیاں کرکے امن تباہ کرنے والے آرمینیا کے دو ہزار تین سو فوجی ہلاک۔

 آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے 6 کمانڈ اور آبزرویشن زون اور 5 اسلحہ ڈپو تباہ کر دیئے۔ آرمینیا کے 130 ٹینک اور بکتر بند گاڑیوں سمیت 200 سے زائد بھاری توپ خانہ اور میزائل سسٹم بھی تباہ کردیے گئے۔

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترک اور امت مسلمہ اپنے آذربائیجانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان بھی آذربائیجان کے ساتھ بھرپور حمایت کا اعلان اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کے حل کا مطالبہ کرچکا ہے۔