کرونا وائر س سے بچائوکا نیا "ناک سپرے "آگیا 

کرونا وائر س سے بچائوکا نیا

سڈنی :کرونا وائرس جہاں لاکھوں زندگیاں نگل چکا ہے وہیں اب اس سے بچائو کے نت نئے طریقے ایجاد کیے جا رہے ہیں ،ایسی ہی ایک نئی ایجاد "ناک سپرے "تیار کر لیا گیا ہے ،تحقیق کے مطابق نیا ناک سپرے کوویڈ وائرس کے 'تیزی سے خاتمے کا سبب بنتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیریٹس پر کی جانے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ناک سپرے نے وائرس کی شدت کو انتہائی کم کر دیا ہے  جس کی وجہ سے کوویڈ 19 کو 96 فیصد تک کمی واقع ہوتی ہے،آسڑیلیائی بایوٹیک کمپنی اینا ریسپری نے  بتا یا کہ یہ ایک عام سپرے کی طرح ہی کام کر ے گا جو انسانی جسم کے اندر عام سر دی اور فلو سے لڑنے کیلئے مدافعاتی نظام میں بہتری لانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔تحقیقاتی ادارے کا کہنا تھا کہ اس سپرے کو آزمائشی طور پر جانور وں کیلئے استعمال کیا گیا جس سے کرونا وائرس کی نشو و نما میں نمایاں کمی واقع ہو ئی ۔

کرونا وائرس پر تحقیق کرنے والی برطانوی سرکاری ایجنسی پبلک ہیلتھ انگلینڈ کا کہنا تھا کہ (INNA-051)نامی ویکسین کو اضافی طور پر استعمال کیا گیا ہے ،جس نے وائرس کی سطح کو انتہائی کم کر دیا ہے جس کی وجہ سے کوویڈ 19 کو 96 فیصد تک کم کرنے میں مدد ملی ۔

اینا ریسپریٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر ، ڈاکٹر کرسٹوف ڈیمیسن نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ ہم اس ویکسین کے نتائج سے حیران رہ گئے ،اس علاج نے فطری قوت مدافعت کو بڑھاوا دے کر کرونا وائرس کی شدت میں کمی پیدا کر دی ہے ،ماہرین کا کہنا ہے کہ امید کی جا رہی ہے کہ اس دوا کے استعمال سے عالمی وبا کو ابتدائی طور پر ہی کنٹرول کر لیا جائیگا ۔

کمپنی نے سپرے کی ترقی کے لئے $ 11.7 ملین اکٹھا  کر لیا ہےاور بہت جلد پوری دنیا میں علاج کیلئے دستیاب ہو گا ۔