انگلینڈ کے پارک میں سیر کیلئے آنے والوں کو طوطوں کی گندی گالیاں

انگلینڈ کے پارک میں سیر کیلئے آنے والوں کو طوطوں کی گندی گالیاں


لندن: انگلینڈ کی کائونٹی لنکن شائر کے وائلڈ لائف پارک میں 5 طوطوں کو اس لئے باقی 200 افریقن گرے طوطوں سے الگ کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے سیاحوں کو گالیاں نکالنا شروع کر دیں تھیں۔


تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی کائونٹی  لنکن شائر کے وائلڈ لائف پارک میں لائے گئے 5 افریقی سرمئی طوطے 15 اگست کو میں لائے گئے تھے۔طوطوں نے قرنطینہ کے دوران سیاحوں سے فحش گالیاں سیکھ لیں۔ ان کی گالیوں پر پارک کا اسٹاف قہقہے لگاتا رہا جس سے ان طوطوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی اور پھر ان طوطوں نے یہی گالیاں پارک میںسیر کیلئے آنے والے کو نکالنا شروع کردیں۔


پارک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ان کے پارک میں ایسے طوطے آ چکے ہیں جو بعض اوقات غلیظ زبان سیکھ لیتے ہیں لیکن ان پانچ طوطوں نے گندی گالیاں سیکھنے میں سب کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ لاک ڈان کے بعد جیسے ہی پارک کو سیاحوں کیلئے کھولا گیا تو ان پانچ طوطوں جن کا نام بلی ٗ ایلسی ٗ ایرک ٗ جیڈ اور ٹائسن رکھا گیا تھا انہوں نے سیاحوں کو گندی گالیاں نکلنا شروع کر دیں۔


 طوطوں کی جانب سے سیاحوں کو دی جانی گالیوں میں ہر قسم کی گالیاں شامل ہیں اور قرین قیاس ہے کہ طوطوں نے یہ گالیاں پارک میں سیر کیلئے آنے والے سیاحوں سے سیکھی ہیں۔ ابتدا میں تو سیاح ان گالیوں کو سن کر مسکراتے رہے مگر جب معاملہ سنگین نوعیت کا ہوا اور بچے بھی ان گالیوں کی لپیٹ میں آگئے تو سیاحوں کو انتظامیہ کو شکایت لگانا شروع کر دی۔ جس کے بعد ان پانچ طوطوں کو بطور سزا باقی طوطوں سے الگ کر دیا گیا۔