ماں کی انگوٹھی 25 سال بعد کیسے بیٹے کو واپس ملی ؟

ماں کی انگوٹھی 25 سال بعد کیسے بیٹے کو واپس ملی ؟


ؒاٹاوا:کینیڈا کے شہری کو ماں کی طرف سے دی جانیوالی سونے کی انگوٹھی 25 سال بعد معجزاتی طور پر مل گئی۔ 


تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے ایک شہری کو 28 سال پہلے اس کی ماں کی طرف سے ایک انگوٹھی بطور تحفہ دی گئی۔ جس پر اس کی ماں نے اس کیلئے محبت بھرے الفاظ کندہ کروائے تھے۔ کرس نامی شہری کے مطابق اس کی ماں نے دو انگوٹھیاں بنوائیں تھیں ایک اس کیلئے اور ایک اس کے بھائی کیلئے۔ مگر پھر 1995 میں ایک دن وہ کیلگری البرٹا کی جھیل میں فٹ بال کھیلتے ہوئے اس انگوٹھی کو گم کر بیٹھا۔ کرس کے مطابق اس نے گھر آکر اس انگوٹھی کو بہت ڈھونڈا مگر وہ نہ ملی تو اس نے اس کی تلاش کی امید ہی چھوڑ دی۔ 


کرس کے مطابق وہ اپنے دل کو سمجھا چکا تھا کہ اب انگوٹھی کا ملنا ناممکن ہے مگر تب اس کی سوشل میڈیا پر دوستی کیون سے ہوئی۔ کیون کا شوق تھا کہ وہ مختلف دھاتیں پگھلا کر نت نئی چیزیں بنوایا کرتا تھا ۔ان کی انگوٹھی کے بارے میں بات ہوئی تو کیون نے کرس کو بتایا کہ میرے پاس ہی وہ انگوٹھی ہیں۔

کرس کیلئے سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ کیسے کیون نے 25 سال تک اس انگوٹھی کو نہیںپگھلایا اور جب اس نے یہ سوال کیون سے پوچھا کہ اس نے کیوں اپنا شوق پورا کرنے کیلئے اس انگوٹھی کو نہیں پگھلایا تو کیون کا کہنا تھا کہ انگوٹھی پر ایک ماں کا بیٹے کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا تھا۔ اور میرے خیال میں ایک ماں کا اپنے بیٹے کیلئے پیار بہت خاص ہوتا ہے۔


کیون نے کرس کو یہ انگوٹھی دی تو میڈیا کی ایک بڑی تعداد وہاں پر موجود تھی جہاں پر کرس نے کیون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 25 سال تک اس انگوٹھی کو سنبھال کر رکھنے کا شکریہ کیونکہ اب میں دوبارہ اس سے محفوظ ہو سکتا ہوںاور یہ صرف میں ہی جانتا ہوں کہ یہ میرے لئے کیا حیثیت رکھتی ہے۔