شہزاد اکبر کا بلاول بھٹو سے متعلق نیا دعویٰ 

شہزاد اکبر کا بلاول بھٹو سے متعلق نیا دعویٰ 

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر داخلہ واحتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے  کہاہے  کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں معاونین ومشیروں کے اثاثے عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بدھ کو وزیراعظم کے مشیر داخلہ واحتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ میں معاونین ومشیروں کے اثاثے عوام سے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک شرمناک بات ہے  اسی لئے سندھ کے عوام اب سندھ اسمبلی میں پرائیویٹ بل پیش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں معاونین خصوصی اور مشیروں نے خود سے اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں ۔