افغان امن عمل ،ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل کیلئے آگے کی سوچ اپنانا ہوگی :وزیر اعظم

افغان امن عمل ،ماضی سے سبق سیکھ کر مستقبل کیلئے آگے کی سوچ اپنانا ہوگی :وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات بہت مفید  رہی  ،  ماضی سے سبق سیکھ کر   ہمیں اپنے مستقبل کے لئے آگے کی سوچ اپنانا ہوگی ۔

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینے ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  اعلیٰ افغان  قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے  ملاقات بہت مفید  رہی ، بات چیت  کا محور ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا تھا ، ہمیں اپنے مستقبل کے لئے آگے کی سوچ اپنانا ہوگی ۔

مبصرین کا کہنا ہے افغانستان میں امن مودی سرکار کیلئے سب سے بڑا جھٹکا ہے ،کیونکہ بھارت نہیں چاہتا کہ کسی بھی طرح افغانستان میں امن قائم ہو ،عمران خان کی ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ سے مفید ملاقات درحقیقت بھارت کیلئے بہت بڑا جھٹکا ہے ،کیونکہ بھارت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں کبھی امن قائم نہ ہو ۔

 وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی کوششوں میں کامیابی کے لئے دعاگو ہوں ۔