آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں، ان پر یقین نہیں ،خواجہ آصف

آج بھی آصف زرداری پر تحفظات ہیں، ان پر یقین نہیں ،خواجہ آصف

 اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔


نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے آج بھی آصف علی زرداری پر تحفظات ہیں، ان کے بارے میں میری رائے تبدیل نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو بیان دیا ہے، اس پر کچھ لوگوں کو پتہ ہے کہ اس کا کیا ریفرنس ہے، تو میرے لیے بہت مشکل ہے ان پر یقین کرنا۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے حکومت کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے نام سے اتحاد بنایا ہے جس کے بینر تلے احتجاجی تحریک چلے گی۔اس حوالے سے 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کیا تھا۔