بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو چکرا کر رکھ دیا

ممبئی : بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی  ۔ کترینہ کیف کے لاکھوں مداح چکرا کررہ گئے ۔ ہر کسی کی زبان پر ایک ہی سوال کہ کیا یہ کترینہ ہے یا اس کی ہم شکل الینا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں معروف اداکاروں کے ہم شکل لو گ بھی کم  توجہ کا مرکز نہیں ہوتے وہ چاہے بطور فنکار کسی فلم کا حصہ نہ ہوں لیکن عوام کی تفریح کا باعث ضرور ہوتے  ہیں ۔ 

بھارتی فلم انڈسٹری میں ان دنوں معروف اداکارہ کترینہ کیف کی ہم شکل الینا رائے کی تصاویر کے خوب چرچے ہیں ۔ 

کترینہ کیف کے لاکھوں مداح بھی ان کی ہم شکل کی تصاویر دیکھ کر دھوکے کا شکار ہو جاتے ہیں کہ کیا یہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کترینہ کیف ہے یا پھر اس کی کوئی اور ہم شکل ۔ 

سوشل میڈیا اسٹار اور الینا رائے حیرت انگیز طور پر کترینہ کیف سے بے حد مشابہت رکھتی ہیں۔ الینا سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فعال ہیں اور ان کے انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے خود کو انسٹاگرام پر اداکارہ کے طور پر ہی  متعارف کروایا ہوا ہے۔

الینا اکثر اپنی تصاویر اور مختصر ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کرتی ہیں۔ اور کترینہ کیف سے بے حد مشابہت کی وجہ سے اکثر صارفین کنفیوز ہوجاتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر بہت سارے صارفین نے الینا رائے کو کترینہ کیف کی کاربن کاپی قراردیا۔

واضح رہے یہ پہلی بار نہیں ہے جب کسی مشہور فنکار کے ہم شکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں اس سے قبل متعدد بالی ووڈ فنکاروں سے مشابہت رکھنے والے افراد کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں۔