سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے یکم سے 15 اکتوبر تک کورونا وائرس سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں جن کے مطابق صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی عمل جاری رہے گا۔
نئی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں 15 اکتوبر تک انڈور تقریبات کی اجازت ہو گی جن میں مکمل ویکسی نیٹڈ 200 افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں مکمل ویکسی نیٹڈ 400 افراد شرکت کر سکتے ہیں۔
سندھ بھر میں مزارات کھولنے کی اجازت ضلعی انتظامیہ سے مشروط ہو گی اور صوبے میں کاروبار کی اجازت رات 10 بجے تک ہو گی جبکہ سندھ بھر میں 15 اکتوبر تک سنیما بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ فاصلہ نہ رکھنے والے کھیلوں کراٹے، باکسنگ وغیرہ پر بھی پابندی ہو گی۔
نئی گائیڈ لائنز کے مطابق صوبے میں لازمی سروسز کے ادارے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد مسافروں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیساتھ سفر کی اجازت ہو گی جبکہ ویکسی نیشن شدہ افراد کو سیاحت و تفریح کی اجازت بھی ہو گی۔