پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کی ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی

Pakistan Air Force,

راولپنڈی:پاک فضائیہ کے تین ائیر آفیسرز کی ائیر مارشل کے عہدوں پر ترقی کر دی گئی ،ترقی پانے والوں میں ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق، ائیر مارشل وقاص احمد سلہری اور ائیر مارشل احمد حسن شامل ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق شاندار خدمات کے اعتراف میں ائیر مارشل احسن رفیق اور ائیر مارشل وقاص سلہری کو ستارہ امتیاز (ملٹری) جبکہ ائیر مارشل احمد حسن کو ہلالِ امتیاز (ملٹری) سے نوازا جا چکا ہے۔

واضح رہے ائیر مارشل وقاص احمد سلہری، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل (پراجیکٹس) تعینات رہے ہیںجبکہ  ائیر مارشل چوہدری احسن رفیق نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیریکٹر جنرل ائیر فورس سٹریٹجک کمانڈ کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔