پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار970 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 43 افراد میں موذی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 3 مریضوں کا انتقال ہوگیا اور 47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.36 ریکارڈ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں