شان مسعود انگلش کاؤنٹی یارکشائر کے کپتان مقرر

شان مسعود انگلش کاؤنٹی یارکشائر کے کپتان مقرر

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز شان مسعود کو انگلش کاؤنٹی یارکشائر کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جو 2023ءکے سیزن میں تمام فارمیٹس میں کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق یارکشائر کے کوچ اوٹس گبسن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے شان مسعود سے بات ہوچکی ہے اور انہیں کپتان مقرر کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔شان مسعود نے یارکشائر کے ساتھ دو سال کے معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں۔ 
واضح رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلے گئے ایشیاءکپ کے فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد جب انگلینڈ کیخلاف سیریز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کیا گیا تو شان مسعود بھی اس میں شامل تھے۔ 
شان مسعود اس وقت انگلینڈ کیخلاف سات ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ ہیں اور ایک میچ میں وہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ بھی کر چکے ہیں تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں