کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لیتا ہے اور جیلیں صرف غریبوں کیلئے ہیں: شیخ رشید

کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لیتا ہے اور جیلیں صرف غریبوں کیلئے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہر چیز جہاں بکتی ہو وہاں قوم نہیں بنتی، کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لیتا ہے اور جیلیں صرف غریبوں کیلئے بنی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’پاکستان میں ہر کیس کے پیچھے بڑا فیس ہوتا ہے۔ لوگ فیس دیکھتے ہیں، کیس نہیں۔ 50 کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے۔ یہ مٹھائی بھی اپنے گھر میں بانٹتے ہیں۔ ہر چیز جہاں بکتی ہو، وہاں قوم نہیں بنتی۔ عوامی حمایت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔ کمیشن خور مافیا ہمیشہ این آر او لے لیتا ہے۔ جیلیں صرف غریبوں کیلئے بنی ہیں۔‘ 

c967fe031dcbee22131884b2d8b4634b

مصنف کے بارے میں