انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا 

انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا 

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہونے لگا جو انٹر بینک میں 1 روپے 53 پیسے کمی کے بعد 228 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جو آج 50 پیسے کمی کے بعد 230 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اس میں مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 
واضح رہے کہ انٹر بینک میں گزشتہ 6 سیشنز میں ڈالر 10 روپے 59 پیسے سستا ہوا جبکہ ڈالر کی قیمت میں ہونے والی کمی کے باعث پاکستان پر 1350 ارب روپے کے قرضوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں