ٹوئٹر نے ویڈیوز کیلئے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

ٹوئٹر نے ویڈیوز کیلئے نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا

 ٹوئٹر صارفین کے لیے اپنے پلیٹ فارم پر ویڈیوز دیکھنے اور  سرچنگ کو آسان بنانے کے لیے نئے فیچرز شامل کر رہا ہے، ٹوئٹر  کی جانب سے یہ اعلان جمعرات کو   کیا گیا ۔ نئے فیچرز کی سب سے قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمپنی اسکرول ایبل ٹِک ٹاک جیسی ویڈیو فیڈ لانچ کر رہی ہے۔

 صارفین  نئے سکرول ایبل ویڈیو فیڈ میں  شامل  ہونے کے لیے اپنی فیڈ میں کسی ویڈیو پر کلک کریں گے   ویڈیو مکمل  ہونے کے بعد  مزید ویڈیو مواد کو براؤز کرنا شروع کرنے کے لیے اوپر سکرول کرنا ہوگا ،جب  ویڈیوز سے  اصل ٹویٹ پر واپس جانا ہو تو  اوپر بائیں کونے میں  تیر  کے نشان پر کلک کر نا ہوگا ۔ یہ  فیچر TikTok  سے ملتا جلتا ہے۔ 

 اس کے علاوہ، ٹویٹر اپنے ایکسپلور ٹیب کے اندر ایک نیا ویڈیو کیروسل لانچ کر رہا ہے۔  جو  مقبول اور ٹرینڈنگ ویڈیوز دکھائے گی ۔یہ فیچرز کچھ عرصے بعد تمام ٹوئٹر صارفین کو دستیاب ہو گا  ، فی الحال آئی او ایس ایپ میں محدود افراد کو اس تک رسائی دی گئی ہے۔