افغانستان کی جانب سے ہونے والی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

افغانستان کی جانب سے ہونے والی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا

کرم ایجنسی کے علاقے خرلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی جمشید اقبال شہید ہوگئے  ، پاکستانی فوجیوں کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی کی گئی  ۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق بین الاقوامی سرحد پر ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں سرحد پار سے افغان سے دہشت گردوں نے پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ کی، پاک فوج کے جوانوں کی موثر جوابی کارروائی سے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں چنیوٹ کے 27 سالہ سپاہی جمشید اقبال بہادری سے لڑتے ہوئےجام  شہادت نوش کرگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔