بنگلا دیشی حکومت کا عید کی تعطیلات نہ بڑھانے کا اعلان

بنگلا دیشی حکومت کا عید کی تعطیلات نہ بڑھانے کا اعلان

ڈھاکہ: بنگلا دیشی حکومت نے عید کی چھٹیوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کو یہ اعلان کرنے کی نوبت اس لیے پیش آئی کیونکہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ بنگلا دیش میں عید کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کی حکومت نے صرف ایک سے تین ستمبر تک ہی ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

بنگلا دیش کے کیبنٹ سیکرٹری شفیع عالم کا میڈیا سے گفتگو میں بتانا تھا کہ کابینہ کے اجلاس میں نہ تو عید کی چھٹیاں زیر بحث آئیں اور نہ ہی ان میں اضافے کا ہی کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں