جرمن صحافی نے عائشہ گلہ لئی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

جرمن صحافی نے عائشہ گلہ لئی کا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا

لندن : معروف جرمن صحافی کرسٹن بیکر نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بلند کردار کی شخصیت ہیں، عائشہ گلالئی انہیں پسند کرتی ہوں گی اور ’من کی مراد‘ پوری نہ ہونے پر ناراض عورت کی طرح ان سے بدلہ لینے کیلئے استعمال ہورہی ہوں۔

 کرسٹن بیکر نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو استعمال کیا جا رہا ہے،ہو سکتا ہے کہ عائشہ گلالئی چیئرمین تحریک انصاف کو پسند کرتی ہو اور خواہشات کی تکمیل نہ ہونے پر ناراض عورت کی طرح بدلہ لینے پر اتر آئی ہو۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک اچھے کردار کے شخص ہیں ، ہو سکتا ہے کہ عائشہ گلالئی اپنی پوزیشن کھونے پر دلبرداشتہ ہوں اور ناراضگی میں مخالفین کے ہاتھوں استعمال ہورہی ہوں۔

عائشہ گلالئی بھی دوسری خواتین کی طرح عمران خان سے متاثر ہوئی ہوں گی لیکن توجہ نہ ملنے پر ناراض خاتون کی طرح بدلہ لینے کیلئے استعمال ہو رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کرسٹن بیکر نے عمران خان کی شخصیت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا تھا جس کا تذکرہ انہوں نے اپنی کتاب ’ ایم ٹی وی سے مکہ کا سفر‘ میں بھی تذکرہ کیا ہے۔