عامر اور فریال مخدوم کا رشتہ ختم ہو چکا ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ

عامر اور فریال مخدوم کا رشتہ ختم ہو چکا ہے، برطانوی اخبار کا دعویٰ

لندن: باکسر عامر اور فریال مخدوم کی علیحدگی کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر اور فریال ایک دوسرے سے بات چیت کرنے لگے ہیں مگر رشتہ ختم ہو چکا۔ فریال کہتی ہیں مجھے عامر کی ضرورت نہیں اور آنے والے دوسرے بچے کی پرورش تنہا کروں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ خود کو کتنا ہی پڑھا لکھا، ذہین اور امیر سمجھیں اصلیت اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ آپ کا برتاؤ کیسا ہے جبکہ دیانت داری ہی سب کچھ ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں فریال مخدوم نے اعلان کیا تھا کہ وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں