ایران ، طاقت کا استعمال دفاع کے لئے کرے گا: صدر حسن روحانی

ایران ، طاقت کا استعمال دفاع کے لئے کرے گا: صدر حسن روحانی

تہران :ایران نے طاقت کے استعمال کا فیصلہ کر لیا،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران ایک بڑے ملک کی حیثیت سے بہت مضبوط ہے کہا ہے ، اسلامی جمہوریہ ایران اپنی طاقت کا استعمال صرف اپنے دفاع کے لئے کرے گا،ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ ایران کے پاس بہت سے وسائل و آپشن ہیں.

تاہم اس نے گذشتہ چالیس برسوں کے درمیان کبھی بھی کسی بھی ملک کے خلاف اپنے وسائل و آپشنز سے استفادہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ ان کا استعمال اپنے دفاع کے لئے کیا ہے-

صدر حسن روحانی نے عید قربان کی آمد کی مناسبت سے کہا کہ عیدالاضحی کا پیغام علاقے سے خون خرابے کا خاتمہ اور ثبات و ترقی آپسی بھائی چارہ اور اسلامی اخوت و محبت ہے اور امید ہے کہ اس عید سے اسلامی ممالک کے سربراہ ضروری سبق حاصل کریں گے تاکہ علاقے میں امن و ثبات قائم ہو جائے-

ایران میں پہلی ستمبر دوہزار سترہ کو عیدالاضحی ہے کہ جو مسلمانوں کی ایک بڑی عید شمار ہوتی ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اسی طرح سابق صدر شہید محمد علی رجائی اور سابق وزیراعظم محمد جواد باہنر کے ایام شہادت کی مناسبت سے ان دونوں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ملت ایران کے خلاف سب کچھ کر کے دیکھ لیا تاہم ثابت قدم، پائدار، ہدایت یافتہ ، پرعزم اور مستحکم عوام نے اپنا راستہ جاری رکھا-

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ آج داعش گروہ جو جرائم انجام دے رہا ہے وہی جرائم ابتدائے انقلاب میں ایران کے عوام کے خلاف ایم کے او دہشتگرد گروہ نے انجام دیئے ہیں- انیس سو اکیاسی میں دہشتگرد گروہ ایم کے او نے ایرانی وزیراعظم کے دفتر میں دھماکا کر کے اس وقت کے صدر محمد علی رجائی اور وزیراعظم محمدجواد باہنر سمیت کابینہ کے متعدد شخصیتوں کو شہید کر دیا تھا-

صدر حسن روحانی نے مدافع حرم محسن حججی کی شہادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت ظالم و جلاد شخص شہید حججی کو شہید کرنے کے لئے لے جا رہا تھا اس وقت شہید حججی کا چہرہ بتا رہا تھا کہ ایران اسلامی کے عوام اور نوجوان اپنے اعلی اہداف کی راہ میں قربانی دینے کے لئے کس قدر پرعزم ہیں-مدافع حرم شہید محسن حججی کو داعش دہشتگرد گروہ نے نو اگست دوہزار سترہ کو گرفتار کرنے کے بعدبے دردی کے ساتھ شہید کردیا تھا-