وزارت توانائی کا عیدالاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا اعلان

وزارت توانائی کا عیدالاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا اعلان

اسلام آباد: عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ وزارت توانائی نے عیدالاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عیدالاضحیٰ پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ عید کے تینوں روز ملک بھر میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام تقسیم کار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں اور لوڈشیڈنگ سے متعلق شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں