قطر نے پاکستانیوں پر ویزا پابندی کیوں اٹھائی ?بڑی خبر سامنے آگئی

قطر نے پاکستانیوں پر ویزا پابندی کیوں اٹھائی ?بڑی خبر سامنے آگئی

اسلام آباد: قطر نے دنیا کے 80 ممالک کی طرح گزشتہ روز پاکستانی شہریوں پر بھی ویزا کی پابندی ختم کر دی ہے ۔ اب پاکستانی شہریوں کو قطر ائیر پورٹ پراترتے ہیں ویزا مل جائےگا۔ 

قطر  ی حکومت کی طرف سے پاکستانیوں پر ویزا کی پابندی ختم کرنے کے حوالے سے  قطر ائیر ویز نے اپنی ویب سائٹ  ویزا کے متعلق باقاعدہ   اہم ہدایات بھی جاری کر دیں ہیں ۔ 

ویب سائٹ کے مطابق  پاکستانی شہری آن ارائیول ویزا حاصل کرنے کے بعد 30 دن تک قطر میں قیام کر سکیں گے۔ تاہم، بعد ازاں اس ویزہ کی معیاد مزید 30 روز بڑھانے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔

قطر ایئر لائن قطر ائیرویز کی ویب سائٹ پر درج معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے قطر میں اپنا مشین ریڈایبل پاسپورٹ دکھانا ہوگا جس کے ختم ہونے کی کم از کم معیاد چھ ماہ یا اس سے زائد ہونی چاہیے جب کہ ساتھ ہی انہیں ریٹرن ٹکٹ بھی دکھانا ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قطر نے 80 ممالک کے لیے ویزا فری اسکیم متعارف کرائی تھی جس میں شامل ممالک کے شہریوں کو صرف اپنا مستند پاسپورٹ دکھانے پر ملک میں داخلے کی اجازت درکار ہے.