جولائی کے دوران اشیائے خوراک کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

جولائی کے دوران اشیائے خوراک کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں ملک میں اشیائے خوراک کی درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2017 ء میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 43.15فیصد اضافہ ہواہے۔اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ میں فوڈ گروپ میں شامل اشیاء کی درآمدات کا حجم 534.693ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں اشیائے خوراک کی درآمدات پر 373.512ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

اعداد وشمار کے مطابق جن اشیاء کی امپورٹ میں اضافہ ہواہے ان میں خشک میوہ جات،نٹس،چائے،مصالحہ جات،سویابین اورپام آئل شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں