مقدمہ عوام کی عدالت میں آگیا،اب دوٹوک فیصلہ کرنا ہوگا ، مریم نواز

مقدمہ عوام کی عدالت میں آگیا،اب دوٹوک فیصلہ کرنا ہوگا ، مریم نواز

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں نے ہرسازش کا مقابلہ کیا  اور الزام لگنے کے باوجود والد کیساتھ کھڑی رہی۔
این اے 120 کی انتخابی مہم کے دوران خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف ،کلثوم نواز اور مجھ پر محبت نچھاور کرنےپر آپ کی شکر گزار ہوں،  مجھے آپ کے جذبےاور محبت کی قدر ہے۔ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ  میں نے بہت سے سازشیں دیکھیں لیکن اپنے لیڈر پر آنچ نہیں آنے دی، میں نواز شریف کا مقدمہ لے کر آپ کی عدالت میں آئی ہوٕں ،اب دوٹوک فیصلہ کرنا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 17ستمبر کو لاہور ساڑھے چار سال سے ہونیوالی سازشوں کا جواب دیگا۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی عدلیہ، پارلیمنٹ پر حملہ کرنےوالا آج صادق اور امین ہے، پاناما اور اقامہ جیسا انصاف نہیں چاہیے.مریم نواز کا کہنا تھا کہ  بلے والا پہاڑوں میں چھپ کر بیٹھا ہے اور اسکےلوگ ڈینگی سے مررہےہیں۔ڈینگی کی بیماری کا مذاق اڑانے والے کو ووٹ نہیں ملے گا۔