شاہ سلمان بن عبد العزیز نے میزبانی کی نئی مثال قائم کردی

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے میزبانی کی نئی مثال قائم کردی

مکہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے مہمان نوازی کی مثا ل قائم کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ شاہی مہمانوں کی طرف سے قربانی انکے اخراجات پر کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق شاہی مہمان عازمین کی طرف سے قربانی کے اخراجات اپنے ذمہ لے لئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق شاہ سلمان حج وعمرہ پروگرام کے تحت آنے والے 5ہزار عازمین جو شاہی مہمان ہیں ان کی طرف سے قربانی ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قربانی کے اخراجات شاہ سلمان اپنی طرف سے ادا کریں گے۔