پیٹرول 2 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرول 2 روپے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول 2 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی منظوری دیدی۔ اضافے کے بعد نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ ماہ کے لیے نئی قیمتوں کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد نئی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےبعد ڈیزل کی موجودہ قیمت 77 روپے 40 پیسے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 44 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق ا?ج رات 12 بجے سے ہوگا۔
یاد رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جس میں سب سے زیادہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔