شمالی کوریا پر ممکنہ امریکی پابندیاں ’تباہ کن‘ ثابت ہو سکتی ہیں، روس

شمالی کوریا پر ممکنہ امریکی پابندیاں ’تباہ کن‘ ثابت ہو سکتی ہیں، روس

ماسکو:  روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کو خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے شمالی کوریا پر ممکنہ نئی پابندیاں خطرناک ثابت ہوں گی۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ٹلرسن اور لاوروف نے ٹیلی فون پر گفتگو میں کوریائی تنازعے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شمالی کوریا کے تجربات پر گفتگو سے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔

مصنف کے بارے میں