عامر خان نے سیلاب متاثرین کیلئے 25 لاکھ روپے عطیہ کر دیے

عامر خان نے سیلاب متاثرین کیلئے 25 لاکھ روپے عطیہ کر دیے

ممبئی: بالی و وڈ کے مسٹر پروفیکٹ عامر خان نے بھارتی ریاست بہار میں سیلاب متاثرین کے لئے 25 لاکھ روپے کا عطیہ دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپرسٹا رعامر خان نے وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار کوسیلاب متاثرین کے لئے 25 لاکھ روپے کا چیک بھیج دیا ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو متاثرین کی امداد کی اپیل کی ہے۔ عامر خان رواں ماہ کے آغاز میں گجرات اور اسام کے سیلاب متاثرین کے لئے بھی اسی مالیت کے چیک بھیج چکے ہیں۔