ٹرمپ کا یوٹرن بالا آخرپاکستان کے سامنے گٹنے ٹیک دئیے

ٹرمپ کا یوٹرن بالا آخرپاکستان کے سامنے گٹنے ٹیک دئیے

واشنگٹن :ٹرمپ کی پاکساتن کیخلاف کھلی ہرزہ سرائی کے بعد پاکستان کے دو ٹوک جواب نے ٹرمپ انتظا میہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کے اعلان کیساتھ ساتھ پاکستان کو خوب دھمکیوں سے نوازا ، ایسے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قدرے کشیدہ ہوئے اور پاکستان کی طرف سے دوٹوک پیغام دیئے جانے کے بعد اب امریکہ نے پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے اراکین نے بیک چینل کے ذریعے پیغام پہنچایا ہے کہ امریکہ پاکستان کیساتھ تعلقات رکھنا چاہتاہے۔ پاکستان کو یہ پیغام ایک ایسے وقت پر موصول ہوا جب وفاقی حکام نے امریکہ کیلئے اپنی پالیسی پر نظرثانی شروع کردی ہے۔ امریکی حکام نے کہاہے کہ وہ برابری کی سطح پر پاکستان سے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں اور پاکستان کے تحفظات مذاکرات کے ذریعے دور کرنے کو تیار ہیں۔
دوسری طرف پاکستان نے اصرار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے واضح پیغام دیا ہے کہ امریکہ کیساتھ مزید بات چیت سے پہلے اپنی پالیسی تبدیل کریں۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی سول و عسکری قیادت نے نئی امریکی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور امریکہ کو بتادیاگیا ہے کہ ڈو مور کی پالیسی قابل قبول نہیں، اگر امریکہ پاکستان کیساتھ اپنے تعلقات برقراررکھناچاہتا ہے تو اسے ایک متوازن پالیسی کا انتخاب کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے جائیں گے جہاں سائیڈ لائن پر بھی امریکی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔