بالی ووڈ فلم ’پری‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص ہلاک

بالی ووڈ فلم ’پری‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک شخص ہلاک

ممبئی : معروف بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم ’پری‘ کی شوٹنگ کے دوران ٹیکنیشن کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آوٹ ڈور شوٹنگ کے دوران ایک ٹیکنیشن تاروں سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا اور فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا، واقعے کے بعد شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ موت کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے مگر ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما اپنی نئی فلم ’پری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ پروست روئے اس فلم کے ذریعے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔