مندنا نے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا

مندنا نے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا

ممبئی :بھارتی اداکارہ مندنا کریمی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے 2کروڑ ہرجانے اور دس لاکھ ماہانہ خرچہ کا بھی مطالبہ کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق بگ باس 9سے شہرت حاصل کرنے والی مندنا کریمی نے اس سال کے اوائل میں بزنس مین گورو گپتا سے شادی کی تھی جس کے بعد اب انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ نہیں رہیں گی۔

مندنا نے پولیس سٹیشن میں درج اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا ہے جبکہ اسے اپنی ساس کی طرف سے بھی ہراساں کئے جانے کا سامنا تھا۔ مندنا نے اپنے شوہر نے طلاق کے ساتھ ساتھ 2کروڑ ہرجانے اور 10لاکھ ماہانہ خرچہ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔