توہین عدالت کیس: عمران خان 14 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب

توہین عدالت کیس: عمران خان 14 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین عدالت کی کارروائی کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 14 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کے حکم پر ڈی جی لا الیکشن کمیشن محمد ارشد نے عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کیا۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اگر 14 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف توہین عدالت آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس کے جواب میں عمران خان نے کمیشن سے متعلق توہین آمیز الفاظ استعمال کیے اور 10 جنوری 2017 کو اپنے وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ متعدد مواقع دینے کے باوجود عمران خان نے معافی نہیں مانگی، عمران خان کا یہ رویہ الیکشن کمیشن کو نیچا دکھانے کے مترادف اور توہین آمیز ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے عمران خان کو توہین عدالت کیس میں ایک اور شوکاز نوٹس جاری کیا تھا.

نیوویب ڈیسک< News Source