ہالینڈ حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کر دیا ، سفارتی کامیابی ہے :شاہ محمود

ہالینڈ حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کر دیا ، سفارتی کامیابی ہے :شاہ محمود
کیپشن: image by facebook

روٹرڈیم : پاکستانی حکومت کا احتجاج رنگ لے آیا ، ہالینڈ حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت کا احتجاج رنگ لے آیا ، ہالینڈ کی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کرا دیا ہے۔

ڈچ حکومت نے اس سلسلے میں تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ نے گستاخانہ خاکوں پر باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان اس مسئلے پر اضطراب کا شکار تھے ، ہماری کوششیں رنگ لے آئی ہیں اور ہم اس گستاخانہ خاکوں کے سلسلے کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔